عابد شیرعلی واپڈا کرپٹ ملازمین کو اسٹے آرڈر ملنے کیخلاف پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے

جمعرات 14 مئی 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی واپڈا کے کرپٹ ملازمین کو عدالتوں کی جانب سے(اسٹے) آرڈر ملنے کے خلاف پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی میں وزیرمملکت نے انکشاف کیا کہ محکمے نے جن واپڈا ملازمین کے خلاف کرپشن کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروائی ہیں،وہ ملازمین عدالتوں سے سستے آرڈر لے کر ادارے میں بدمعاشی کرتے ہیں،میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دے کر اپیل کرونگا کہ عدالتیں ک ان کرپٹ ملازمین کو اسٹے آرڈر کے ریلیف پر نظرثانی کرے

متعلقہ عنوان :