جاپان کی دو بڑی آٹو موبائل کمپنیوں نے ایئر بیگ کی خرابی کے باعث 65 لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کردی

جمعرات 14 مئی 2015 09:16

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) جاپان کی دو بڑی آٹو موبائل کمپنیوں نے ایئر بیگ کی خرابی کے باعث 65 لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کردی ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایئر بیگ کی خرابی کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں 5 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ ایئر بیگ میں خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ٹیوٹا نے مارچ 2003ء سے لیکر نومبر 2007ء کے 35ماڈلوں کی 50لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کی ہیں۔ جبکہ نیسان کی طرف سے واپس کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 15لاکھ 60 ہزار ہے یہ گاڑیاں جاپان ‘ یورپ اور شمالی امریکا کے ممالک سے واپس کی گئی ہیں۔ قبل ازیں ہنڈا اور جنرل موٹرز نے بھی بڑی مقدار میں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس کی تھی۔

متعلقہ عنوان :