این اے 122 ضمنی انتخابات ، انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بینرز اور فلیکس اتارنے پر کارکنوں اور پی ایچ اے کے عملے میں تصادم

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) این اے 122میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے لگائے گئے بینرز اور فلیکس اتارنے پر کارکنوں اور پی ایچ اے کے عملے میں تصادم ہوگیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے کے عملے نے حلقے میں موجود کھمبوں پر لگے درجنوں فلیکسز اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا جس پر پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہوگئے اور ان کی سرکاری ملازمین سے تلخ کلامی اور تصادم ہوگیا۔