اثاثے قوم کے سامنے رکھنے والاہی تبدیلی لا سکتا ہے میں نے18سال باہر کمائی کی مگر تمام اثاثے پاکستان میں ہیں،عمران خان، تحر یک انصاف اور (ن) لیگ میں زمین آسمان کا فر ق ہے یہاں سب کچھ میرٹ پر ہو تا ہے جبکہ نوازشر یف کی جماعت میں لوگ ”رشتہ داری “اور ”سفارش “سے آگے آتے ہیں ،تحر یک انصاف کے ہر کارکن کے پا س میرا احتساب کر نے کا حق ہے مگر نوازشر یف کو انکے وزراء سمیت کوئی بھی 200ارب کے اثاثوں اور اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ کے بیان حلفی کے حوالے سے نہیں پو چھ سکتا ‘تحر یک انصاف کا کارکن پرانا ہو یا نیا صرف محنت کر نیوالا ہی آگے آئیگا ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے بلال گجر سمیت25راہنماؤں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اثاثے قوم کے سامنے رکھنے والاہی تبدیلی لا سکتا ہے میں نے18سال باہر کمائی کی مگر تمام اثاثے پاکستان میں ہیں ‘ تحر یک انصاف اور (ن) لیگ میں زمین آسمان کا فر ق ہے یہاں پر سب کچھ میرٹ پر ہو تا ہے جبکہ نوازشر یف کی جماعت میں لوگ ”رشتہ داری “اور ”سفارش “سے آگے آتے ہیں ‘تحر یک انصاف کے ہر کارکن کے پا س میرا احتساب کر نے کا حق ہے مگر نوازشر یف کو انکے وزراء سمیت کوئی بھی 200ارب کے اثاثوں اور اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ کے بیان حلفی کے حوالے سے نہیں پو چھ سکتا ‘تحر یک انصاف کا کارکن پرانا ہو یا نیا صرف محنت کر نیوالا ہی آگے آئیگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور اسلامیہ پارک میں مسلم لیگ (ن) کے بلال گجر ‘شیخ فضل الر حمن اور چوہدری عاد ل کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں تحر یک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے جہاں مسلم لیگ (ن) کے25راہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی کی بھر پور حمایت کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں تحر یک انصاف میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا ہے کہ نئے لوگوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت سے پارٹی لاہور میں مزید مضبوط اور فعال ہو گی اور (ن) لیگ کی کر پشن ‘نااہلیوں اور عوام دشمن پالیسوں سے تنگ آکر انکے لوگ تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ تحر یک انصاف میرٹ پر چلے گی اور محنت کر نیوالوں کا انکا مقام دیا جا ئیگا یہاں لوگ رشتہ داری کی وجہ سے نہیں سیاسی جد وجہد سے ہی آئیگا ‘تحر یک انصاف اور (ن) لیگ میں یہ فرق ہے کہ پارٹی کے ہر کارکن کو عمران خان کا احتساب کر نے کا حق ہے ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں ہر کوئی مجھ سے حساب مانگ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے تمام اثاثے سمیت سب کچھ پاکستان میں ہے میں (ن) لیگ والوں سے پو چھتا ہوں کہ نوازشر یف کے پاس لندن میں700کروڑ کی جائیداد کہاں سے آئی ؟نوازشر یف نے200ارب کے اثاثے کیسے بنائے ہیں ؟میں (ن) لیگ والوں سے پو چھتاہوں کہ کیا وہ نوازشر یف سے انکے اثاثوں اور نوازشر یف کے بارے میں اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ کے بیان حلفی بارے پوچھ سکتا ہے ؟اسحاق ڈار کے اربوں روپے دوبئی میں کیا کوئی ان سے نہیں پوچھا رہا ؟(ن) لیگ کے وزراء کے بھی نوازشر یف سے نہیں پوچھ سکتے اس لیے نوازشر یف اپنے وزراء کو بھی اپنے پیسے بیرون ملک رکھنے کی اجازت دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ6ویں پنجاب میں اور 3ویں بار وفاق میں اقتدار میں آئی ہے میں ان سے پو چھتاہوں کہ انکے پاس پاکستان لندن ‘دوبئی اور امر یکہ میں کتنے اثاثے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہماری اڑھائی سالوں سے حکو مت ہے مگر میں نے وہاں کسی ایک بھی شخص کو سفارش سے نوکر ی دلوائی ہے اور نہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام ہو رہا ہے یہی (ن) لیگ اور تحر یک انصاف میں فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی لاہور کی اچھی بھلی سڑکوں کو اکھاڑ دیا ہے اور ان کو دوبارہ بنایا جارہا ہے یہ صرف اپنی کمیشن کیلئے ایسا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :