بحرین میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد ، دارالحکومت مناما کے جنوب میں ایک زیر زمین محفوظ سٹور سے تقریباً 1.4 ٹن دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور رائفلیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:14

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)بحرین میں حکومت کا کہنا ہے کہ سنہ 2011 میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا اب تک کا ایک سب سے بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت مناما کے جنوب میں ایک زیر زمین محفوظ سٹور سے تقریباً 1.4 ٹن دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور رائفلیں برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد نوئیدارات نامی ضلع سے ضبط کیے گئے ہیں اور حالیہ دنوں میں جن ہتھیاروں سے سلسلے وار حملے ہوتے رہے ہیں اس سے یہ مواد مماثلت رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے ’یہ مقام زیر زمین بنکرز اور زمین پر ہتھیار بنانے اور آپریشن کے لیے نیٹ ورک کے طور پر استعمال کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔

‘محکمہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے بتایا کہ بارودی سرنگیں اور دیگر بم بنانے کے لیے تیار کیے گئے ایک ورکشاپ کا بھی پتہ چلا ہے اور اس کے تجزیہ کے لیے وہاں سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل شواہد جمع کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں ملوث افراد کا تعلق ایران اور عراق کے بعض عناصر سے ہے اور اس مقام کو تیار کرنے میں مہینوں کا وقت لگا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :