جنوبی افریقہ میں بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:10

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)جنوبی افریقہ میں ہزاروں مظاہرین نے حکومتی بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس ریلی کے منتظمین کو امید ہے کہ وہ سرکاری سطح پر پائی جانے والی بدعنوانی کے خلاف جلد ہی ایک عوامی تحریک شروع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ رشوت خوری اور بدعنوانی کے اسکینڈلز کے باعث جنوبی افریقی حکومت کو دباوٴ کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز جوہانسبرگ کی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے معاشرتی ناہمواری کے خلاف بھی آواز بلند کی۔

متعلقہ عنوان :