میٹرو بس کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 60 مزید ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر دیا گیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)میٹرو بس کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 60 مزید ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔برطرف ہونے والے ملازمین نے اس صورتحال کا نوٹس لینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کر تے ہوئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔بحال نہ کئے گئے تو تمام ملازمین کے ہمراہ غیر معینہ مدت تک کیلئے میٹرو بس سروس معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میٹرو بس سروس کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کیلئے پرائم ایچ آر کمپنی کے زریعے ملازمین بھرتی کئے گئے تھے، جنکو گزشتہ روز کمپنی کر دفتر واقع اسلام آباد بلا کر ایک مہنے کی تنخواہ کے ساتھ جبری برطرفی کا لیٹر دے دیا گیا ہے۔جس کے بعد میٹرو بس سروس کے دیگر ملازمین میں بھی بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔برطرف ملازمین نے اس صورتحال پروزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔برطرف ملازمین کا کہنہ ہے کہ اگر تمام ملازمین بحال نہ ہوئے تو پھر میٹرو بس کے تمام ملازمین کے ہمراہ مل کر سروس کو معطل کر دیں گے۔ جس کی ذمہ دار میٹرو بس انتظامیہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :