منیٰ حادثے میں 54پاکستانی شہید ،110لاپتہ ہیں،وفاقی وزیر سرداریوسف

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:25

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ منیٰ حادثے میں 54پاکستانی شہیدہوئے ،110لاپتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سرداریوسف نے کہاہے کہ سانحہ منیٰ میں 54پاکستانی شہیدہوئے ،جن میں سے21کی سعودی عرب میں تدفین کردی گئی ۔منیٰ کے حادثے کے بعد355لاپتہ پاکستانیوں کوتلاش کیاگیا،آج بھی 20پاکستانیوں کوتلاش کرکے اہل خانہ سے رابطہ کراگیاہے حادثے کے بعدمزید110پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں ،حادثے کے 12زخمی مکہ اورجدہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :