تحر یک انصاف کی ضمنی انتخابی مہم کیلئے لاہور میں دوسرے روز بھی چیئر مین عمر ان خان کی قیادت میں ریلی،دھر مپور ہ سے شر وع ہونیوالی ریلی میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور‘ضمنی انتخاباتی امیدوار عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی شر کت،20سے زائد مقامات پر کارکنوں کی جانب سے ریلی کے شر کاء کا پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑوں سے شاندار استقبال ،پارٹی قائدین نے لاہور میں کامیابی ریلی کو عوام کو تحر یک انصاف کے حق میں اور حکو مت کے خلاف عوامی ریفرنڈم قرار دیدیا ‘عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو4اکتوبر کو سمن آباد میں ہونیوالی جلسے میں بھی بھر پور شر کت کی ہدایات

جمعہ 2 اکتوبر 2015 08:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کی ضمنی انتخابی مہم کیلئے لاہور میں دوسرے روز بھی چےئر مین عمر ان خان کی قیادت میں ریلی ‘دھر مپور ہ سے شر وع ہونیوالی ریلی میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور‘ضمنی انتخاباتی امیدوار عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی شر کت ‘20سے زائد مقامات پر کارکنوں کی جانب سے ریلی کے شر کاء کا پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ پربھنگڑوں سے شاندار استقبال جبکہ پارٹی قائدین نے لاہور میں کا میابی ریلی کو عوام کو تحر یک انصاف کے حق میں اور حکو مت کے خلاف عوامی ریفرنڈم قرار دیدیا ‘عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو4اکتوبر کو سمن آباد میں ہونیوالی جلسے میں بھی بھر پور شر کت کی ہدایات کر دی ‘ریلی کے شرکاء ”گونوازگو “کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورکی قیادت میں تحر یک انصاف کی دوسرے روز کی ریلی کا آغا ز لاہور کے علاقہ دھر مپور ہ سے ہوا جو میو گارڈن “گڑھی شاہو ‘محمد نگرباز ار ‘ریلوے اسٹیشن “لاریکس کالونی ‘باجا لائن ‘انجن شیڈو ‘نور کالونی اور سنگھ پور سمیت دیگر علاقوں سے گزرتی رہی جبکہ اس موقعہ پر قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ‘ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ‘مسز پر وین سرور ‘تحر یک انصاف پنجاب کے تر جمان جمشید اقبال چیمہ‘ملک ظہیر عباس کھوکھر ‘انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ر ریشن پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ ‘شعبہ خواتین پنجاب کی میڈیا انچار ج شانیلا علی‘اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ‘ڈاکٹر نوشین حامد سمیت تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنان بھی شر یک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جبکہ ریلی کے شر کا ء پارٹی نغموں پر انتہا ئی پر جوش نظر آئے اس موقعہ پرمختلف مقامات پر تحر یک انصاف کے کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی جانب سے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سمیت دیگر راہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا شاندار استقبال بھی کیا گیا جس پر عمران خان اور دیگر قائدین گاڑیوں پر کھڑے ہو کر پارٹی کارکنوں اور عوام کو شاندار استقبال پر شکر یہ بھی ادا کرتے رہے مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں تحر یک انصاف کی ریلی میں شر کت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی بانی جماعت (ن) لیگ اور اسکی پا لیسوں کو مسترد کرتے ہیں اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی کو ہی ووٹ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ (ن) لیگ کی پنجاب اور وفاق میں کی جانیوالی کر پشن اور لوٹ مار کے بارے میں قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائیگا اور قوم کو بتائیں گے کہ چند لاکھ ٹیکس دینے والے شر یف برادران کتنی بڑی بڑی جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کسان پیکج کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی لیکن انکو مایوسی کا سامنا کر نا پڑا ہے ‘تحر یک انصاف اب پہلے والی تحر یک انصاف نہیں ہم نے کارکنوں کو حکمرانوں کی دھاندلی روکنے کیلئے بھر پور ٹر یننگ دی ہیں اس لیے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو کسی بھی صورت دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عام انتخابات سے پہلے اپنے ”تجر بے “کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل کے خاتمے کے نعرے لگاتی رہی مگر اقتدار میں آنے کے بعد پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس ناکامیوں اور کر پشن کے سواکوئی تجر بہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہم ملک میں احتساب کا ایسا نظام لائیں گے جہاں چور اور ڈاکوں اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں ہوں گے ‘4اکتوبر کو لاہور کے علاقہ سمن آباد میں تاریخی جلسہ کر یں گے جہاں قوم کے سامنے حکمرانوں کی کر پشن کے حوالے سے بڑے بڑے انکشافات کر وں گا ریلی سے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحر یک انصاف کی لاہور میں دوسرے روز بھی شاندار اور کا میابی ریلی سے ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ عوام اب (ن) لیگ نہیں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ضمنی انتخابات میں شکست (ن) لیگ کا مقدر ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کر پشن اور ملک کو بحرانوں سے دوچار کر نے میں ماضی کے حکمرانوں کے تمام ریکارڈ ز کو بھی توڑ دیا ہے اور تحر یک انصاف ہی اقتدار میں آکر چور اور لیٹروں کا احتساب کر یگی اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ۔ عبدا لعلیم خان اور شعیب صدیقی نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابی میدان میں شکست کھا چکی ہے اور 11اکتوبر کو صرف (ن) لیگ کی شکست کا اعلان ہو نا باقی ہے ۔