ترکی،باغیوں کا حملہ، مزید دو فوجی ہلاک

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:10

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)ترکی میں کردستان ورکرز پارٹی کے مشتبہ جنگجووٴں نے ایک تازہ کارروائی کرتے ہوئے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ دیارباقر میں اس باغی گروہ کے جنگجووٴں نے جمعرات کے دن گھات لگا کر حملہ کیا۔ جولائی میں انقرہ اور باغیوں کے مابین سیز فائر کے معاہدے کے ختم ہونے کے بعد شروع ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں سو سے زائد ترک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق اس دوران سینکڑوں جنگجو بھی مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :