نوشہرہ پاکستان آرمی کے ایمونیشن ڈیپوبدرشی میں زائدالمیئاد گولا بارود کو تلف کردیا گیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:02

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء )نوشہرہ پاکستان آرمی کے ایمونیشن ڈیپوبدرشی میں زائدالمیئاد گولا بارود کو تلف کردیا گیا۔گولابارود کو تلف کرنے کے دوران سولہ چھوٹے بڑے دھماکے کرکے تلفی کا عمل کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔پاکستان آرمی کے ایمونیشن ڈیپوبدرشی کے زرائع کے مطابق زائدالمیئاد گولا بارود کو تلف کا عمل یکم تا چار اکتوبر تک چارمراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ پولیس اور پاک آرمی زائع کے مطابق پاک آرمی کی ٹینکل ماہرین اور بم ڈیسپوزل یونٹ BDS کی بیس رکنی ٹیم نے نوشہرہ کینٹ میں قائم ایشیاء کے سب سے بڑے افواج پاکستان کے گولا بارود کو محفوظ کرنے والے ایمونیشن ڈیپو بدرشی زائدالمیئاد گولا بارود کو تلف کے عمل کا آغاز کردیا جس کے لیے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے۔پاک آرمی کے مطابق نوشہرہ پولیس اور دوسرے محکموں کو بھی اطلاع دئے دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :