تحریک انصاف کے این اے 122سے امیدوار رکن قومی اسمبلی علیم خان الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے، نذیر گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے رہائشیوں کا مطالبہ

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) نذیر گارڈن ویلفیئر سوسائٹی کے رہائشیوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے این اے 122سے امید وار رکن قومی اسمبلی علیم خان الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے اس نے ہمیں جعلسازی سے حکومتی زمین فروخت کی ہے ،آج ہمیں انتظامیہ کی جانب سے ہمارے گھر گرانے کے نوٹس ملے رہے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے سٹے آڈر بھی دیاہوا ہے کہ ان کے گھر نہ گرائے جائیں ،این اے 122کے ووٹروں سے اپیل ہے کہ علیم خان جیسے کرپٹ شخص کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی جنرل سیکرٹری فاروق طارق،مہدی حسن بھٹی ،ملک وزیر احمد اعوان،مشتاق احمد،محمد الیاس،شید مقبول شاہ،میاں محمد اسلم ،نسیم احمد ،وقار علی سمیت دیگر نے مزید کہا کہ ہم نے یہ زمین پوری مارکیٹ ریٹ دے کر خریدی تھی اور رجسٹریاں بھی ہمارے نام پر ہیں جبکہ متعلقہ پٹواری نے بھی اس وقت یہ زمین کلیئر قرار دی تھی مگر ہم ایسے شخص کے ہتھے چڑھ گئے ہیں جس نے دھوکہ دہی کے ذریعے ہم سے رقم لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا علیم خان نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہم علیم خان کو چیلنج کرتے ہیں وہ ہم سے کہیں بھی مناظرہ کرلیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہماری رجسٹریاں اور انتقال بحال کرائے