عمران خان اور این اے 122 کے نامزد امیدوار عبدالعلیم خان کو سکیورٹی کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور این اے 122 کے نامزد امیدوار عبدالعلیم خان کو سکیورٹی کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عبدالعلیم خان کا مسلسل گاڑی کی چھت پر بیٹھنا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کھلے بندوں مسلم لیگ (ن) کے خلاف شعلہ نوائی کے دوران احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ فورسز سمیت ملک کی اہم شخصیات سکیورٹی تھریٹ کی لپیٹ میں ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی شخصیات کو حفظ ماتقدم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہووے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :