وزیراعظم نوازشریف نے رواں سال مجموعی طورپر42لاکھ44ہزار680روپے ٹیکس اداکیا،الیکشن کمیشن

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے رواں سال 2015ء میں مجموعی طورپر42لاکھ44ہزار680روپے ٹیکس اداکیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ 701اراکین پارلیمنٹ نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے گئے ہیں ان میں سینٹ کے 74،قومی اسمبلی کے 222،پنجاب اسمبلی کے 193،سندھ اسمبلی کے 121،کے پی کے کے53اوربلوچستان کے 38ممبران نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے ہیں ،کمیشن کاکہناہے کہ ٹوٹل اراکین اسمبلی کی تعداد1174ہے ان میں 701اراکین کے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں ،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 15اکتوبرہے ،15اکتوبرکے بعدانکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پران کی رکنیت معطل ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے جمع کئے گئے انکم ٹیکس گوشوارے میں مجموعی طورپر42لاکھ44ہزار61ہزار،840روپے جمع کرائے گئے ہیں