فلپائن میں دھماکا، چار افراد ہلاک،23زخمی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 09:10

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2015ء)فلپائن میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد ہلاک جبکہ تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ باسلاین جزائر میں یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب مقامی اعلیٰ اہلکار عبدالباقی عجبون ایک قافلے کی صورت وہاں سے گزر رہے تھے۔ اس حملے میں ان کے تین محافظ بھی مارے گئے۔ کسی گروہ نے ابھی تک اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :