قندوز میں ہسپتال پر حملے کی تفتیش امریکی جنرل کے سپرد

پیر 26 اکتوبر 2015 09:25

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)امریکی فوج نے قندوز میں عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودِآوٴٹ بارڈرز MSFکے ہسپتال پر بم باری کے واقعے کی تحقیقات کی ذمہ داری میجر جنرل وِلیم ہِکمین کے سپرد کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمپبیل نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں دیگر دو اعلیٰ فوجی عہدے دار بھی ہِکمین کی معاونت کریں گے۔ ادھر MSF نے بتایا ہے کہ تین اکتوبر کی شب پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس تنظیم کی جانب سے امریکی فوجی تحقیقات کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی آزاد تحقیقات کرائی جانا چاہیئں