شمالی اور لاطینی امریکی ممالک، ٹیکساس میں سیلابی صورتحال،ر رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،درخت جڑ سے اکھڑ گئے،بجلی کا نظام درہم برہم

پیر 26 اکتوبر 2015 09:33

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)شمالی اور لاطینی امریکی ملکوں کے ساتھ امریکی ریاست ٹیکساس میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔شمالی امریکی ملک میکسیکو کے کئی علاقوں میں طوفان پیٹریشیانے شدید تباہی مچائی،تیز ہواوں نے مکانات کو نقصان پہنچا یااور رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں،درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طوفان پٹریشیا کے زیر اثر امریکی ریاست ٹیکساس میں بارشوں سے متعدد سڑکیں اور مکانات زیر آب آ گئے ، جس سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈلاس کے جنوبی علاقے میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔لاطینی امریکی ملک برازیل کے جنوبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔گزشتہ روز برازیل کے صدر Dilma Rousseff نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی مدد کی ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی، Santa Catarina میں مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :