انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کے انتخاب پر مشاروت شروع ، یونس خان کو شامل ، احمد شہزاد کو ڈراپ کرنیکا اصولی فیصلہ

پیر 26 اکتوبر 2015 08:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کے انتخاب پر مشاروت شروع کردی ، سلیکٹرز نے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کااصولی فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلنیڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین پیر کو دوسری ملاقات کرینگے اور کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے ۔ سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے ، پشاور کے بلے باز رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے جب کہ بلال آصف کی شمولیت ایکشن کی رپورٹ سے منسوب کردی گئی ہے ۔