سونا 150رو پے فی تولہ مہنگاہوگیا ، فی تولہ قیمت ایک بارپھر47ہزارروپے کے قریب پہنچ گئی

پیر 26 اکتوبر 2015 09:10

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) گذشہ کاروباری ہفتہ کے صرف 3دنوں میں عا لمی صرفہ مارکیٹ میں فی او نس سو نا 3ڈالر سستا ہوا لیکن اس کے بر عکس پا کستان بھر کی صرافہ ما ر کیٹوں میں ایک تولہ سونا 150رو پے مہنگاہوگیا جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت ایک بارپھر47ہزارروپے کے قریب پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

یوم عاشورہ کی تعطیلات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹیں پیرتابدھ تک کھلیں رہیں اور ان تین دنوں میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی 1175ڈالر پرآگئی تاہم زیر تبصرہ 3دنوں میں کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا150روپے مہنگاہوکر46ہزار950روپے کاہوگیااسی طرح 128روپے کے اضافے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی دس گرام قیمت 40ہزار114روپے سے بڑھ کر40ہزار242روپے پرجاپہنچی جبکہ ایک تولہ چاندی 10روپے مہنگاہوکر710روپے کا ہوگیا