متوقع شکست دیکھ کر انگلش ٹیم اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی، وہاب ریاض پربال ٹمپرنگ کا الزام لگادیا، میچ ریفری سے شکایت

پیر 26 اکتوبر 2015 08:49

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)دبئی ٹیسٹ میں اپنی متوقع شکست کو دیکھ کر انگلینڈ کی ٹیم اوچھے ہتھکنڈوں اور بے بنیاد باتوں پر اتر آئی۔برطانوی ٹیم انتظامیہ نے میچ ریفری سے پاکستانی فاسٹ باولر وہاب ریاض پر بال ٹمپرنگ کی شکایت کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد انگلش ٹیم انتظامیہ میچ ریفری کے پاس گئی اور اپنی شکایت درج کرائی۔

(جاری ہے)

انگلش کوچ ٹریور بیلس کا کہنا ہے کہ ان کو جوئے روٹ نے بتایا کہ وہاب ریاض نے پانی کے وقفے کے دوران بال کو اپنے پیر سے رگڑا جو بال ٹمپرنگ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ ریفری نے وہاب ریاض کو طلب کیا لیکن انہوں نے اس الزام سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انتظامیہ کے پاس بال ٹمپرنگ کے ثبوت نہیں ہیں اور الزام فوٹیج سے بھی ثابت نہ ہوسکا۔میچ کے دوران اس بات پر وہاب ریاض اور روٹ میں طلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ واضح رہے انگلش ٹیم انتظامیہ ماضی میں بھی ایسے شوشے چھوڑتی رہتی ہے جس کا مقصد اپنی شکست کا الزام کسی اور پر ڈالنا ہوتا ہے۔