رقوم کی مشکوک منتقلی، نیب نے سابق چئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو آج بذریعہ پولیس طلب کرلیا،سابق چےئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے اکاؤنٹ میں رقوم کی مشکوک منتقلی کا نوٹس سٹیٹ بینک آف پاکستان نے لیا تھا،فرخند اقبال کے اکاؤنٹ میں روزانہ کم وبیش2کروڑ روپے منتقلی کی نشاندہی، نیب نے تحقیقات کیلئے مرتبہ نوٹس جاری کیا

پیر 26 اکتوبر 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق چےئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو رقوم کی مشکوک منتقلی پر آج پیر کو بذریعہ پولیس طلب کرلیا ہے۔سابق چےئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے اکاؤنٹ میں رقوم کی مشکوک منتقلی کا نوٹس سٹیٹ بینک آف پاکستان نے لیا تھا۔فرخند اقبال کے اکاؤنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر کم وبیش2کروڑ روپے منتقلی کی نشاندہی کی گئی تھی اور یہ نشاندہی اس وقت ہوئی جب وہ چےئرمین سی ڈی اے تھے۔

(جاری ہے)

نیب نے تحقیقات کیلئے اس سے پہلے فرخند اقبال کو چھ مرتبہ نوٹس جاری کیا لیکن فرخند اقبال کی طرف سے نہ تو تحریری جواب دیا گیا اور نہ ہی وہ نیب کے روبرو پیش ہوئے۔گزشتہ روز نیب کی طرف سے سابق چےئرمین سی ڈی اے کو پولیس کے ذریعے نوٹس بھجوایا گیا اور فرخند اقبال کو آج پیر کو نیب کے روبرو پیش ہونے کیلئے پابند کیا گیا ہے۔سابق چےئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اس سے پہلے بھی کرپشن کے الزامات میں جیل جاچکے ہیں اور ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔رقوم کی مشکوک منتقلی سے متعلق نیب نے نئی تحقیقات کا آغاز کیا ہے