10محرم الحرام ،5ہزار سے زائد مشکوک افراد گرفتار ہونے کا انکشاف،فیصل آباد، ناروال،گجرات، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور میں سب سے زیادہ ”بندے“ پکڑے گئے

پیر 26 اکتوبر 2015 09:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) صوبہ بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے 10محرم الحرام کے موقع پر 5ہزار سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کی طرف سے قیام امن کے نام پر زیادہ تر نوجوان افراد پکڑا جس کیلئے معمولی شک و شبہ پر بھی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

مشکوک افراد کو حراست میں لئے جانے نے کے بعد اہل علاقہ کی معروف شخصیات کی ذاتی ضمانت پر بھی چھوڑ دیا گیا تاہم متعدد افراد کو”چوبیس گھنٹے“ کیلئے تھانے میں ہی رکھا گیا۔

پولیس کے مطابق جن کے پاس دستاویزی ثبوت نہیں تھے ان کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔اسی طرح صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کے باعث 5 ہزار 676 سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو پکڑا گیا۔ کئی افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :