پاکستان کی نقالی: بھارت میں خواتین لڑاکا پائیلٹ کی بھرتی،بھارتی ناریوں کو فضائیہ میں ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر اڑانے کی اجازت تھی ، حکو مت کا لڑ اکا طیارے اڑنے کی اجا زت دینے کا فیصلہ کر لیا

پیر 26 اکتوبر 2015 09:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) بھا رت کی حکومت نے پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے خواتین ہوابازوں کو لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بھارتی خواتین ہوابازوں کی پہلی بار جنگی محاذ پر عملی شرکت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔وفاقی وزارت دفاع نے بھارتی فضائیہ میں خواتین کو بطور لڑاکا پائیلٹ بھرتی کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

انڈین ائر فورس میں خواتین ہواباز ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹرز اڑاتی ہیں۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ 'ترقی پسند اقدام بھارتی خواتین کی امنگوں اور معاصر ترقی یافتہ ملکوں کی مسلح افواج کے رحجانات سے ہم آہنگ ہے۔ تربیت کے بعد منتخب خواتین ہواباز جون 2017 تک لڑاکا جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

'یاد رہے ہمسایہ ملک پاکستان میں خواتین کو پہلے ہی لڑاکا جہاز اڑانے کی اجازت ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور سے تعلق رکھنے والی عائشہ فاروق پاکستان فضائیہ کی پہلی لڑاکا پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔چھبیس سالہ عائشہ فاروق ان انیس خواتین میں شامل تھیں جو گذشتہ دس سالوں میں پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بھرتی ہوئی ہیں۔تاہم عائشہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے لڑاکا پائلٹ بننے کے لیے آخری ٹیسٹ بھی پاس کیا۔ پاکستان فضائیہ میں دس سال قبل لگ بھگ ایک سو خواتین تھیں لیکن اب ان کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :