آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ،پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان

پیر 26 اکتوبر 2015 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بروز پیر پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بنوں، ڑوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بروز سوموارپہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،گزشتہ روز خیبرپختونخواہ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد(سیدپور 112،زیروپوائنٹ 103، گولڑہ 74، بوکرہ66 ملی میٹر)جبکہ راولپنڈی (شمس آباد 100، چکلالہ 72)، کاکول 85، بالاکوٹ 79، مری 74، گڑھی دوپٹہ 73، مظفرآباد 71، کامرہ 70، راولاکوٹ 62، پٹن، کوہاٹ 49، مالم جبہ 48 ، رسالپور 44، چراٹ 38، کالام 31،سیدوشریف 29، پشاور (ائیرپورٹ 25، سٹی 20)،لوئیر دیر ، کوٹلی 18، دیر 17، منگلا 16، دروش 14، ڈی جی خان، فیصل آباد، جہلم، چکوال 13، کوٹ ادو 12، استور 11، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ 10، چترال، بارکھان، سکردو 09، ملتان، ڈی آئی خان 08، بنوں 07، شورکوٹ، جوہر آباد، گجرات 06، میرکھنی، نورپور تھل، سرگودھا 05، لاہور، منڈی بہاوٴالدین میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیرآباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹھی، لسبیلہ، حیدرآباد، تربت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔