ڈی سی ا و فیصل آباد نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت 28 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کی اجات دینے سے انکار کر دیا

پیر 26 اکتوبر 2015 09:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)ڈی سی ا و فیصل آباد نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت 28 ۔ اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کی ازجات دینے سے انکار کر دیاتحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اجازت نہ دی گئی تو پھر سڑکوں پر نکل آئیں اور ڈی سی او آفس کا گھیراؤ کریں گے خبر رساں ادارے کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔

الیکشن کمشن الیکشن کی بجائے سلیکشن پالیسیوں پر گامزن ہے ۔حکومتی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے ۔سرکاری ملازمین دھاندلی ٹریننگ پر مجبور کیا جارہا ہے انکاری پر سرکاری ملازمین کو تبادلوں اور نوکریوں سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر یونین کونسل میں دھاندلی ضابط اخلاق کی دھجیاں اڑائی جاری ہیں ۔جعلی ترقیاتی منصوبے شروع کرا کر حلقوں میں اکھاڑبچھاڑ کی جارہی ہے حکمران شفاف الیکشن کرانے میں کسی بھی طرح سنجیدہ نہیں ہے۔

28 ۔ اکتوبر کو چیئرمین عمران خان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ۔وہ دھوبی گھاٹ کے جلسہ عام میں خطاب کریں گے ۔ جلسہ میں کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ڈھونک دیا جائے گا۔ ڈی سی او محرم الحرام کا جواز بنا کر جلسہ کی اجازت نہیں دے رہا ہے ۔جلسہ کی اجازت دینا ڈی سی او کی ذمہ داری ہے لیکن وہ حکمرانوں کا دم چھلا بنا ہوا ہے اگر ہمیں اجازت نہ دی گئی تو پھر سڑکوں پر نکل آئیں اور ڈی سی او آفس کا گھیراؤ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے خرم شہزاد ‘ سٹی آرگنائزر ڈاکٹر اسدمعظم ‘ رانا مبشر‘شیخ شاہد جاوید ‘امیدوار برائے چیئرمین محمد علی مخدو ‘ نجم الحسن طوطا پہلوان ‘ مون کاسترو‘ میاں اوضی‘طلحہ خبیب و دیگر عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں اپنی شکست دے کر دھاندلی کا پروگرام مرتب کر رکھا ہے ۔

دو ورزاء کی لڑائی نے الیکشن کے ماحول کا پراگندہ بنا دیا ہے ان کی لڑائی گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو دھاندلی ‘حلقہ بندیوں اور ووٹوں کے غلط اندارج کی درخواست دی تو انہوں نے ہمارا درخواست پر عملدرآمد کرنے کی بجائے الٹا درخواست کو دور پھینک دی