بھارتی ادیب محمد گلزار کا مودی حکومت کے رویے پر احتجاج، ایوارڈ لینے سے انکار

پیر 26 اکتوبر 2015 09:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء )بھارتی ادیب و نغمہ نگار محمد گلزار بھی مودی حکومت کے شدت پسندانہ رویے کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے بھارتی حکومت کے رویے کے خلاف ساہیتا اکیڈمی ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ادیب محمد گلزار کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے جس کی وجہ سے ساہیتا اکیڈمی ایوارڈ لینے سے انکار کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایوارڈ نہ لے کر مودی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کا طریقہ اپنایا ہے۔