پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری، عمران خان نے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

پیر 26 اکتوبر 2015 09:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری، عمران خان نے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا، 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام جبکہ 29 اکتوبر کو لاہور میں پارٹی کے انتخابی امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لئے انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اتریں گے، اس ضمن میں عمران خان اٹھائیس اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ انتیس اکتوبر کو وہ لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور میں تحریک انصاف نے دو سو چوہتر یونین کونسلوں میں سے دو سو چھیاسٹھ حلقوں میں امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

بعض حلقوں میں پارٹی رہنماوٴں کی کمزور انتخابی مہم کے باعث عمران خان خود میدان میں اتر رہے ہیں، عمران خان پارٹی کارکنوں رہنماوٴں اور عہدیداروں کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے۔