یمنی فورسز کی تعز پر دوبارہ کنٹرول کے لیے پیش قدمی،تعز میں شدت کی لڑائی

پیر 26 اکتوبر 2015 09:30

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز نے گزشتہ روز جنوب مغربی شہر تعز پر دوبارہ کنٹرول کے لیے نمایاں پیش قدمی کی ہے۔تعز کے نواح میں سرکاری فوج اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان گذشتہ کئی روز سے شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک یمنی عہدے دار اور علاقے کے مکینوں نے بتایا ہے کہ صدر منصور ہادی کے حامی تعز میں واقع صدارتی محل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

اس محل پر گذشتہ ہفتوں کے دوران لڑائی میں سرکاری فوج اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا متعدد مرتبہ باری باری قبضہ ہوچکا ہے لیکن کوئی ایک فریق زیادہ دن تک اس پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام رہتا ہے۔ علاقے کے مکینوں نے مزید بتایا ہے کہ صدر منصور ہادی کے وفادار جنگجووٴں نے تعز کے جنوب میں واقع پہاڑی چوٹیوں پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے