اوتھل،تیز رفتار مسافر کوچ گہری کھائی میں گر گئی، 8افراد جاں بحق4افراد زخمی، تاخیر سے کوچ سے لاشیں نکالی گئی

پیر 26 اکتوبر 2015 09:07

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء ) اوتھل کنڈملیر بزی لک کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ گہری کھائی میں گر گئی، 8افراد جاں بحق4افراد زخمی ،بڑی تاخیر سے کوچ سے لاشیں نکالی گئی تفصیلات کے مطابق مند سے کراچی جانیوالی رند بلوچستان کوچ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4مسافر زخمی ہوگئے تین افراد کی لاشیں بس میں پھنس گئی جس سے ایدھی رضاکاروں کوکافی جدوجہد کے بعد نکالنے میں کامیاب ہوگئے علاوہ ازیں اسی حادثے سے 2کلومیٹر دور گوادر سے کراچی جانیوالی ٹرک الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ،کوچ اونر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر غلام قادر بلوچ ،صوبائی صدر محمد انور بلوچ ،کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ کوچ حادثہ تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور کوچ اور گہری کھائی میں جاکر جس کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑااور رات گئے تک ایدھی رضاکاروں نے نعشوں کو نکال دیا جبکہ حادثے کی شکار ٹرک میں ٹریکٹر لوڈ تھا اور وہ بھی تیزی رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔

متعلقہ عنوان :