گورنر ہاوٴس سندھ کو ٹیلی فون کال پر بم سے اڑانے کی دھمکی،تحقیقات میں ٹیلی فون کال کراچی سے ہی کیے جانے کا انکشاف

پیر 26 اکتوبر 2015 09:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)گورنر ہاوٴس سندھ کو ٹیلی فون کال پر بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تحقیقات میں ٹیلی فون کال کراچی سے ہی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،واقعے کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی نویسٹی گیشن کے سپرد کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق23 اکتوبرکو گورنر ہاوٴس میں بم دھماکہ کرنے کی ٹیلی فونک دھمکی کے حوالے سے تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں، ٹیلی فون کال کے حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی نوید خواجہ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے تحقیقاتی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی نمبر سے آنے والی ٹیلی فون کال کراچی سے ہی کی گئی تھی ،جس کے لیے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج استعمال کیا گیا، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے نجی ٹیلی فون کمپنی کی سروس کو غیر قانونی گیٹ وے سے راوٴٹ کروایا جس کے باعث گورنر ہاوٴس میں نمبر بھارت کا ظاہر ہوا۔

تحقیقات کے دوران نیو کراچی میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی نوید خواجہ گورنر ہاوٴس حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :