بورے والا،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے حمایت یافتہ امیدوار کامسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

پیر 26 اکتوبر 2015 09:10

بورے والا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)بلدیہ بورے والا کے وارڈ نمبر6سے مسلم لیگ (ق) سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ کے حمایت یافتہ امیدوار نے الیکشن سے دستبردار ہو کر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بلدیہ بورے والا کے وارڈ نمبر 6سے اعجاز احمد بھٹہ جوکہ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور چوہدری اصغر علی جٹ کے نامزد امیدوار مسلم لیگ (ق) سے سائیکل کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہے تھے لیکن سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور چوہدری اصغر علی جٹ کی مقبولیت میں بڑھتی ہوئی کمی کی وجہ سے ٹکٹ واپس کرکے الیکشن سے دستبردار ہو کر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عمران غفور کی حمایت کا اعلان کر کے ان کی انتخابی مہم کا حصہ بن گئے واضح رہے کہ سابق ایم این ایز چوہدری نذیر احمد جٹ ،اصغر علی جٹ اور ان کی دونوں صاحبزادیاں عائشہ نذیر جٹ ،عارفہ نذیر جٹ اور بھتیجے طاہر نقاش جٹ مسلم لیگ (ق) کے بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم ڈورٹو ڈور چلا رہے ہیں