صرف 2 رنز کے فرق سے پاکستان کا شرمناک ریکارڈ انگلینڈ کے گلے پڑتے رہ گیا

پیر 26 اکتوبر 2015 08:57

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی باﺅلرز نے انگلش بلے بازوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں ، فاسٹ باولر وہاب ریاض اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی 4,4 وکٹوں نے پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط کر دی ہے اور اگر بلے بازوں نے مایوس نہ کیا تو پاکستان باآسانی یہ میچ اپنے نام کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تیسرے روز کے آغاز پر انگلش بلے باز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ گئے اور آخری چھ بیٹسمن مجموعی سکور میں صرف 36 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہو سکے جو دبئی کے سٹیڈیم میں دوسرا بدترین ریکارڈ ہے ۔ بدقسمتی سے آخری 6 بلے بازوں کی جانب سے سب سے کم سکور بنانے کا ’اعزاز‘ پاکستان کے نام ہی ہے ۔ 2012ء میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے آخری 6 بلے باز محض 34 رنز بنا کر آﺅٹ ہو ئے تھے جبکہ آج انگلینڈ کے بلے باز 36 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور صرف 2 رنز کی کمی سے یہ ”اعزاز“ پاکستان سے انگلینڈ کے نام منتقل ہوتے رہ گیا ۔

متعلقہ عنوان :