اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں غیر مسلموں کو عبادت کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا ، مسجد الاقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم

پیر 26 اکتوبر 2015 09:33

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں غیر مسلموں کو دی گئی عبادت کی اجازت واپس لے لی۔ نئے حکم نامے کے مطابق مسجد الاقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو اجازت دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کیے جانے والے حکم نامے کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی عبادت کی اجازت دی گئی تھی، تاہم نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت ہوگی، غیر ملسم وہاں کا صرف دورہ کرسکیں گے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، فلسطینی صدر محمود عباس اور اردن کے شاہ عبد اللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران شاہ عبداللہ نے مسجد الاقصیٰ کی پرانی حیثیت بحال کرنے کی تجویز دی تھی۔

متعلقہ عنوان :