گوانتانامو بے میں قید آخری برطانوی شہری بھی رہا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں 13 برس سے قید برطانوی شہری شاکر عامر کو بھی رہا کر دیا گیا ہے، شاکر عامر امریکی جیل سے نکل چکے ہیں ۔46 سالہ سعودی شہری عامر 2002 سے کیوبا کے حراستی مرکز میں قید تھے لیکن ان پر نہ تو کسی بھی طرح کیالزامات عائد کیے گئے اور نہ ہی مقدمہ چلایا گیا۔

(جاری ہے)

انھیں سنہ 2001 میں افغانستان سے حراست میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکام کا الزام تھا کہ انھوں نے طالبان جنگجووٴں کے ایک دھڑے کی قیادت کی تھی اور القا?عدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے بھی ملاقات کی تھی۔لیکن شاکر عامر ہمیشہ ان الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں خیراتی اور امدادی کام کر رہے تھے۔عامر کے چار بچے ہیں اور چونکہ انھوں نے برطانوی شہری سے شادی کر رکھی ہے اس لیے وہ جب تک چاہیں برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔