اسلام آباد،14مرلہ اراضی قبضہ کیس میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو بری کر دیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے 14مرلہ اراضی قبضہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

کرنل ( ر ) اشفاق نے عدالت میں استغاثہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم ساجد علی قریشی نے موضع شکریال میں چودہ مرلہ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ملزم نے عدالت میں اراضی کے ثبوت پیش کئے جو اس کی آبائی زمین تھی۔ جمعہ کے روز فاضل عدالت نے استغاثہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔