شام میں فعال جرمن جہادی ہلاک ہو گیا، امریکا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:55

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)شام میں فعال انتہا پسند گروہ داعش میں شمولیت اختیار کر لینے والا سابق جرمن ریپَر ڈینس کْسپرٹ امریکی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔ ڈینس کْسپرٹ بطور آرٹسٹ ڈیسگو ڈوگ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

داعش کا رکن بننے کے بعد ڈینس نے اپنا نام تبدیل کر کے ابو طلحہ الالمانی رکھ لیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محمکہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان مین تصدیق کی گئی ہے کہ سولہ اکتوبر کو شام میں کیے گئے ایک فضایہ حملے میں یہ انتہا پسند مارا گیا تھا۔ انتہا پسندی کی طرف راغب ہو جانے والے اس جرمن باشندے نے امریکی صدر باراک اوباما کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :