چوہدری شیر علی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے دعوت دینے پر غورشروع

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے دعوت دینے پر غورشروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شیر علی فیصل آباد میں مسلم لیگ کا دوسرا دھڑا بنانے پر بھی غورکر رہے ہیں، اگر چوہدری شیر علی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے تو چوہدری شیر علی سے ملاقات کے لیے پنجاب کے آرگنائزر اور سابق گورنر چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھیجا جائے گا۔