سکھر، بلدیاتی انتخابات میں کھلے میدان میں انوکھے پولنگ اسٹیشن کا انکشاف

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوران سکھر میں کسی عمارت اور ٹینٹ کے بغیر کھلے میدان میں انوکھے پولنگ اسٹیشن کا انکشاف ہواہے پولنگ عملہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں جو جگہ بتائی گئی وہاں نہ تو کوئی ٹینٹ لگا ہے صرف کھلا میدان ہے اور وہ گاڑی میں ہی بیٹھے ہیں عملہ کا کہناہے کہ وہ ڈی سی سکھر اورریٹرننگ آفیسر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے فون بند ہیں ار دس گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں کچھ پتہ نہیں کہ پولنگ کہاں ہے عملہ کا کہناہے کہ وہ بتائی گئی جگہ پر موجود ہیں اور گاڑی میں ہی پولنگ بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔