ریان کارٹر، ایرون فنچ نے آسٹریلیوی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا،دونوں کھلاڑیو ں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 503رنز بنا کر آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کا 93سالہ ریکارڈ توڑدیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:32

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) آسٹریلیا کے ریان کارٹراور ایرون فنچ نے آسٹریلیوی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ بلیک ٹاوٴن انٹر نیشنل سپورٹس پارک ،سڈنی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی نمائندگی کر تے ہوئے دونوں کھلاڑیو ں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 503رنز بنا کر آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کا 93سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ ریکارڈ وکٹوریا کے بل پونسفورڈ اور ارنی مین کے پاس تھا جنہوں نے 1923-24ء میں کوئنز لینڈ کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں 456رنز جوڑے تھے۔ اس شراکت داری کا اختتام تب ہوا جب ریان کارٹر 209رنز بنا کر ٹام لیتھم کی گیند پر وکٹ کی پیچھے بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوگئے۔فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں پہلی وکٹ کی شراکت داری کا ریکارڈ کراچی وائٹس کے وحید مرزا اور منصور اختر کے پاس ہے جنہوں نے کوئٹہ کیخلاف 1976-77ء 561رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :