تیسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو دھچکے، عمران خان جونیئر اور مارک ووڈ ان فٹ ہوگئے

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:32

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر عمران خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے دونوں ٹیسٹوں میں ان کا ریکارڈ کافی اچھا رہا تھا اور انہوں نے ٹیم کیلئے کئی وکٹیں بھی حاصل کیں دوسری طرف انگلش ٹیم کو بھی اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے آل راونڈر مارک ووڈ انجری کا شکار ہو کر تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اس طرح دونوں ٹیموں کو میچ سے قبل شدید دھچکے لگے ہیں

متعلقہ عنوان :