بلاول بھٹو زرداری آج نوڈیرو میں بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ہفتہ کو نوڈیرو میں بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے ۔

(جاری ہے)

بلاول نوڈیرو کے پرائمری بوائے سکول نمبر چار پولنگ سٹیشن نمبر ایک میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ استعمال کرینگے بختاور بھٹو بھی اسی پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگی یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنا آخری ووٹ اسی پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا تھا انتظامیہ نے نوڈیرو کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں