بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں صوبائی دارالحکومت لاہور کی 274 یونین کونسلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم رہنے کی وجہ وہ ووٹرز ہیں جو شہر کے نجی اداروں میں ملازمتیں کرتے ہیں جنہیں شہر میں عام تعطیل کے باوجود چھٹی نہیں دی گئی اور یہ ملازمین صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کم ٹرن آؤٹ رہنے کے امکان کی وجہ امن و امان کی صورتحال سمیت ووٹرز کے اندراج کی پالیسی ہے۔ آج صرف وہ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جن کی پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی آسان ہوگی۔