عورت مشرق ہویا پھر مغرب کی ہو عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتی،نثار احمد کھوڑو

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اگر وہ پی پی پنجاب کے عہدیدارا ہوتے تو وہ ریحام خان کو فوری طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے جمعہ کے روز ایک بیان میں نثار احمد کھوڑو نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورت مشرق ہویا پھر مغرب کی ہو عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتی اب کچھ عرصہ کی بات ہے اس کے بعد عمران خان سے مشرق اورمغرب کی سیاست سے بھی الگ ہوجائیگی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاست اور ذاتی زندگی میں ذات پر ست اور کسی کو بھی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :