انجری کے شکار عماد وسیم کی جگہ ظفر گوہر ون ڈے ٹیم میں شامل

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)انجری کے شکار عماد وسیم کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف زمبابوے کے خلاف خراب پرفارمنس کے بعد احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کا آپشن بھی زیر غور تھا لیکن ان کا نام ابھی بھی فہرست میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کی حتمی فہرست میں کپتان اظہر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، محمد رضوان، احمد شہزاد، انور علی، عامر یامین، ظفر گوہر، بابر اعظم، راحت علی، محمد عرفان، شعیب ملک، یاسر شاہ شامل ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ظفر گوہر کو شامل کرنے کے معاملے پر بھی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی میں اتفاق ہوگیا۔ ظفر گوہر کو یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے پر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔