جیکب آباد،جے یو آئی کے سرپرست مبینہ طور پر اغوا، قومی شاہراہ پر 4گھنٹوں تک دھرنا، ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:37

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) جے یو آئی کے سرپرست مبینہ طور پر اغوا، جے یو آئی کا قومی شاہراہ پر 4گھنٹوں تک دھرنا، ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سرپرست اور یوسی مہر شاہ پر وائس چیئرمین کے امیدوار وزیر احمد انڑ کے والد حاجی نظیر احمد انڑ مبینہ طور پر اغوا ہوگئے ہیں، سرپرست کے اغوا ء کی اطلاع پر جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنان آباد شہر پہنچے جہاں پر سینکڑوں کارکنان نے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور حافظ میر محمد بنگلانی کی قیادت میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور رہنما کے اغوا کے خلاف نعریبازی کی، جے یو آئی کے کارکنان کی جانب سے 4گھنٹوں تک قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ،اس موقع پر رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے سرپرست حاجی نظیر احمد انڑ کو نامعلوم افراد گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد رہنما کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا، اس موقع پر ڈی ایس پی نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کہ جلد رہنما کو بازیاب کرایا جائے گا جس کے بعد دھرنا ختم کیا گیا، دھرنے ختم کرنے کے بعد ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ اگر جلد رہنما کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پھر دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :