پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے کم عمر اسپیکر کی حیثیت سے کا عہدہ سنبھال لیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اورامریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔پال ریان نے ایوان نمایندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی۔ وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ پال ریان امریکی ایوان نمایندگان کے سب سے کم عمر اسپیکرہیں۔

(جاری ہے)

پال ریان 1998 میں پہلی مرتبہ ایوان نمایندگان کے رکن منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 1992 میں کیپٹل ہل سے بحیثیت مشیر منسلک ہوئے، انہیں 2012 کے صدارتی انتخاب میں مٹ رومنی کے رنراپ ہونے کا اعزازبھی حاصل رہا۔ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد وہ ایوان نمایندگان ہاوس ٹیکس رائٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے ری پبلکن ارکان کو بجٹ منظوری پرقائل کرنے میں ناکامی پر جان بینر نیاسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔