نیوجرسی :چوری کی واردات کے دوران بھارتی بزنس مین قتل،اشون پٹیل بیس سال سے امریکہ میں مقیم تھا ، حادثہ پٹرول پمپ کے ساتھ واقع سٹور میں پیش آیا ، موقع پر ہی دم توڑ دیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:56

نیوجرسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) امریکی ریاست نیو جرسی میں چوری کی واردات میں بیس سال سے امریکہ میں مقیم پچاس سالہ بھارتی بزنس مین اشون پٹیل کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ اشون پٹیل کے پٹرول پمپ کے ساتھ واقع سٹور میں پیش آیا۔ حادثے میں اشون پٹیل کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اس سے قبل 15 فروری کو بھی ایک بھارتی اشیش پٹیل کو نیو جرسی کے علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ انہوں نے معاملہ امریکی حکومت کے سامنے پیش کیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔مقتول اشون کے کزن نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ دکان میں موجود تھا کہ اسی دوران تین لوگ آئے جنہوں نے کچھ دیر دکان میں گھومنے کے بعد اچانک اسلحہ نکال لیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ان کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ مقتول اشون کو دو گولیاں لگیں جس میں سے ایک ان کی ٹانگ اور دوسری کمر میں لگی۔ انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مقتول اشون پٹیل کی بیوہ نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :