سعودی عرب میں طوفانی بارشیں ،2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، 30 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 08:59

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طائف کے علاقے وادی شیعب میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 بچے اور ان کی ماں جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

شمالی سرحد کی سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں بچوں کی لاشوں کو تلاش کررہی ہیں تاہم اسی خاندان کے باقی 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور تیز ہواوٴں اور ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ بھی انتہائی کم ہوگئی ہے جب کہ بارشوں کے بعد سول ڈیفنس ٹیموں اور دیگر اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث حدیثہ کی جانب جانے والی شاہراہ بند کردی گئی ہے جب کہ ایجوکیشن ڈائریکٹر کی ہدایت پر اس علاقے میں اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :