قومی شناخت کیلئے تقاریراردوزبان میں کرنی چاہئے ،انصاف کی عدم فراہمی پرخودکشیاں ناقابل قبول ہیں،چیف جسٹس

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی نے کہاہے کہ قومی شناخت کیلئے تقاریراردوزبان میں کرنی چاہئے ،انصاف کی عدم فراہمی پرخودکشیاں ناقابل قبول ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی کاکہناتھاکہ ناانصافی ریاست کی تباہی کاسبب بنتی ہے ،ناانصافی پرمبنی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا،بدعنوانی معاشرے کی جڑوں کوکھوکھلاکردیتی ہے ،انصاف کی عدم فراہمی پرخودکشیاں ناقابل قبول ہیں ،بنیادی حقوق خطرے میں ہوں توعدالت مداخلت کرتی ہے ،نااہلی ہمارے اخلاقی اقدارکوکمزورکرتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ خدمت کے معیارکوبہتربنانے پرتوجہ دے رہی ہے ،تمام ادارے آئینی اورقانونی حدودمیں رہ کرفرائض سرانجام دیں ،عدلیہ پاکستانی دستورکی حفاظت کے عزم پرقائم ہے

متعلقہ عنوان :