سندھ کے سیکریٹری قانون میر محمد شیخ نے استعفیٰ دیدیا،موجودہ حالات میں عہدے پرمزید کام نہیں کرسکتا،موقف ، وزیر اعلیٰ سندھ نے استعفے کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 09:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2015ء)سندھ کے سیکریٹری قانون میر محمد شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اپنے استعفی میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں وہ اپنے عہدے پرمزید کام نہیں کرسکتے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کے استعفے کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ رینجرز کی مدت میں اضافہ کے سلسلے میں سیکریٹری قانون نے سندھ اسمبلی کی مجوزہ قرارداد کی مخالفت کی تھین ان کا موقف تھا کہ رینجرز کی مدت میں اضافہ صوبائی محکمہ داخلہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ بڑھا سکتا ہے اس طرح کے معاملات اسمبلی میں لانے سے مستقبل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نئی سیاست جنم لے گی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملہ پر بھی پراسیکیوٹر جنرل نے جن معاملات میں مداخلت کی تھی سیکریٹری قانون نے اس پر بھی احتجاج کیا تھا کہ قانون کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل محکمہ قانون کے ماتحت ہیں وہ محکمہ قانون سے رائے لیں پھر جاکر عدالت میں اپنا موقف دیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بھی شکایات کیں تھیں مگر ان کی بات نظرانداز نہ کردی گئی تو پھر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :